ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی:سوشیل میڈیا پر مذہبی جذبات بھڑکانے والامفرور ملزم گرفتار

بیلتنگڈی:سوشیل میڈیا پر مذہبی جذبات بھڑکانے والامفرور ملزم گرفتار

Tue, 25 Aug 2020 13:18:01    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 25؍اگست (ایس او نیوز)سوشیل میڈیا پر ایک طبقے کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے والے مسیج پوسٹ کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی طرف جاری بیان کے مطابق باریا پوتیلا گاؤں کے رہنے والے رگھورام شیٹی نے 5اگست کو رام مندر کے لئے بھومی پوجن کے موقع پر کسی قسم کا جشن منانے کی ممانعت رہنے کے باوجود اپنے گاؤں میں پٹاخے پھوڑے تھے اور خوشیاں منائی تھیں۔ اس کے علاوہ وہاٹس ایپ پر پوسٹ کیے گئے مسیج میں اس نے کہا تھا کہ کوئی بھی اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ اور مسلمانوں کو بم دھماکے سے ختم کردینا چاہیے۔

اس اشتعال انگیزی کے خلاف پونجلکٹے پولیس اسٹیشن میں جلیل کارلپاڈی نامی شخص نے شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد رگھورام شیٹی فرار ہوگیا تھا۔ اور پولیس اس کی تلاش میں لگی ہوئی تھی۔ جب سرکل پولیس انسپکٹر سندیش پی جی کو اس بات کی خفیہ اطلاع ملی کہ رگھورام شیٹی پوتھلا میں اپنے ایک رشتے دار کے گھر میں چھپا ہوا ہے تو انہوں نے پولیس ٹیم کے ساتھ اس گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے رگھورام کو گرفتار کرلیا۔


Share: